کیرولین اور اینا بوگڈین نے پولینڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

کیرولین اور اینا بوگڈین نے پولینڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

  

وارسا (اے پی پی):کیرولین گریشیا اور اینا بوگڈین نے شاندار کارکردگی کی بدولت بی این پی پریباس پولینڈ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام خواتین کے ٹینس مقابلے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کی کیرولین گریشیا نے اٹلی کی جیسمین پولانی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی اینا بوگڈین نے یوکرین کی کترینا کو سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل میں پہنچنے پر فاتح کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل بھی اپنے نام کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -