اسلام پورہ، تیز رفتار کے باعث موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2نوجوان ہلاک
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقہ میں 2 موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے نعشیں ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ روڈ کھوکھا سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیاحادثے میں مرنے والے دونوں نوجوانوں کی شناحت 24 وسیم مسیح اور 23 سالہ رضا مسیح کے ناموں سے ہوئی ۔