مجالس،جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سی سی پی او

مجالس،جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سی سی پی او

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہناہے کہ یکم محرم الحرام،مجالس اور عزاداری جلوسوں کا آغاز کے ہوتے ہی لاہور پولیس کو ہائی الرٹ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں جبکہ شرکاء کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں، مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے اس حوالے سے مجالس کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے،محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد، 650سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی۔

ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزداری جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی، علاوہ ازیں مانیٹرنگ کیلئے عزاداری جلوسوں کے روٹس،مجالس عزا گاہوں میں اضافی کیمرے نصب کئے ہیں اور مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -