صوبائی دارالحکومت، جولائی کے آخری ہفتہ میں 13 افرادقتل ہوئے

صوبائی دارالحکومت، جولائی کے آخری ہفتہ میں 13 افرادقتل ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)شہرمیں ڈکیتی مزاحمت، گھریلوناچاقی اورلین دین کے تنازعہ سمیت دیگروجوہات پر جولائی کے آخری ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں میں  13 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا بادامی باغ میں سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کیا گیا،کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شاہد نامی نوجوان  قتل ہوا،شاہدرہ جمیل کالونی میں افضال نامی شخص نے اپنے دوست عبداللھ کو قتل کیا،غازی آباد میں لین دین کے تنازعہ پرشبیراحمد نامی شخص کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیاگیا،گجر پورہ میں شوہرکے ہاتھوں بیوی،گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نیاصغر نامی نوجوان،سندرمیں بھتیجے نے زمین تنازعہ پرچچاشہبازکوقتل کیا۔وحدت کالونی میں بہو نیساس 66 سالہ کنیز بی بی،شاہدرہ میں پولیس اے ایس آئی قیصر اقبال کومیبنہ طور پر اسکی  بیوی نے زہردیکرقتل کیا۔تھانہ شالیمار کی حدود میں پرانی دشمنی پر خاتون،ہنجروال میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کیا۔

مزید :

علاقائی -