فیروزوالہ،نا معلوم افراد کی فائرنگ،فیکٹری فورمین قتل

فیروزوالہ،نا معلوم افراد کی فائرنگ،فیکٹری فورمین قتل

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) ونڈالہ دیال شاہ نہر فیروزوالہ کے قریب نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار فیکٹری فور مین نوجوان محمد یاسر کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ امجد کالونی ونڈالہ دیال شاہ کا رہائشی نوجوان محمد یاسر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیکٹری سے گھر آرہا تھاجب وہ ونڈالہ نہر ریسٹ ہاؤس کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد نے اسے رکنے کا کہا موٹر سائیکل نہ روکنے پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا فیروزوالہ پولیس نے مقتول کے باپ محمد بلال کی رپورٹ پر نامعلوم تین افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا  ایک اطلاع کے مطابق نا معلوم افراد نے ڈکیتی کی خاطر اسے روکنے کی کوشش مگر نہ رکنے پر اسے قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ نا معلوم افراد نے   فیکٹری فورمین محمد یاسر کو ہلاک کیا  پولیس نے  شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -