صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، مو ٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری

      صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ...

  

       لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو عمر بٹ کے گھر سے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12لاکھ 34ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور پرائز بانڈ،گجر پورہ کے علاقے میں نامعلوم چور محمود بخاری کی موبائل کی دکان کے تالے توڑ کر 3لاکھ 50ہزار مالیت کی قیمتی موبائل،شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابوزر سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ساجد سے60 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے ایاز سے 15ہزار اور موبائل، سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حماد سے 30ہزار روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے افتخار بیگ سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے شاہد سے45 ہزار روپے اور موبائل فون،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیر سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مجاہد سے 13ہزارکی نقدی اور موبائل چھین لیا جبکہ مانگا منڈی اور شادمان سے گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ، اقبال ٹاؤن، ہنجروال اور نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -