مریدکے،لین دین کے تنازع  پر فائرنگ،3 افراد شدید زخمی

مریدکے،لین دین کے تنازع  پر فائرنگ،3 افراد شدید زخمی

  

مریدکے(نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقہ بلال پارک میں ایک ہی خاندان کے قریبی رشتہ داروں میں پراپرٹی کے لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا کہ ایک پارٹی نے دوسروں پر اندھا دھند فائر کھول دئیے جس سے بابا حسن،رفیق اور علی نامی تین افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے زخمیوں کو مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

۔تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -