قصور،ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق 

  قصور،ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق 

  

قصور (بیورورپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق ساہیوال کا رہائشی ساٹھ سالہ نذیر احمد موٹر سائیکل پر قصور سے ساہیوال جا رہا تھا جب وہ نور پور نہر کے قریب پہنچا تو نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تیس سالہ نامعلوم شخص پولیس تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ سرائے چھیمبہ کے نزدیک سے سڑک کراس کر رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا جسے ریسکیو 1122کے عملے نے ٹراما سینٹر پھولنگر منتقل کر دیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -