غازی آباد، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی

  غازی آباد، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے  دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں لڑائی کے دوران مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 26 سالہ صدام حسین زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر رمضان کی مدعیت میں نامزد ملزمان عمران، فدا، مظفر اور عبدالرحمان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

مزید :

علاقائی -