کاہنہ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں مجالس عزا کی تیاریاں مکمل

کاہنہ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں مجالس عزا کی تیاریاں مکمل

  

کاہنہ(نامہ نگار ) جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ”ذکرِ نواسہ رسول“عنوان سے عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزا منعقد ہوں گے۔ جس میں روزانہ اہلسنت علمائے کرام، مشائخ عظام اور دانشور حضرات خطاب کریں گے جبکہ علامہ سید جواد نقوی بھی روزانہ مجلس عزاء سے خطاب کریں گے۔ یکم محرم الحرام کو سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ پیر غلام رسول اویسی خطاب کریں گے۔ دو محرم الحرام کو منہاج یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی وقار، تین محرم الحرام کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، چار محرم الحرام کو عالمی مبلغ و سرپرست اعلیٰ تحریک صراط الحسین علامہ محمد یاسین قادری، پانچ محرم الحرام کو حافظ ناصر محمود، چھ محرم الحرام کو خطیب جامع خالد مسجد کیولری گراونڈ لاہور پروفیسر حافظ ظفراللہ شفیق، سات محرم الحرام کو سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف و سربراہ تحریک حسینیت پاکستان پیر سید محمد شمس الرحمان مشہدی، حسینی، حیدری خطاب کریں گے جبکہ آٹھ محرم الحرام کو رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ غلام ربانی تیمور اور نو محرم الحرام کو ڈاکٹر صداقت علی فریدی مجلس عزاء سے خطاب کریں گے۔ یکم سے نو محرم تک جاری رہنے والے سلسلہ مجالس میں علماء و دانشور نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام اور کربلا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -