عمران خان نے  کھلم کھلا آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں،نیلم جبار 

عمران خان نے  کھلم کھلا آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں،نیلم جبار 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبای وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ جب پاکستان کی سیاسی تاریخ لکھی جائے گی تواس میں یہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا کہ کیسے ایک لاڈلے کے لئے ملکی قوانین اور آئین کو نظریہ ضرورت کے تحت استعمال کیا گیا اور اس لاڈلے نے کھلم کھلا آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی اس کے باوجود اس لاڈلے کو کچھ نہ کہا گیا بلکہ تاریخ میں یہ بھی لکھا جائے گا کہ اس ایک شخص نے مذہبی حوالے سے بھی ایسے ایسے بیان دئیے کہ جو کسی بھی طرح سے ایک ہوش مند آدمی نہیں دے سکتا تھا۔

 اگر وہی بیان کسی اور نے دئیے ہوتے تو وہ اب تک گرفت میں آچکا ہوتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -