ماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی جاری
لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں خواتین کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ماڈل بازاروں میں خواتین باعزت روزگار کما رہی ہیں ان کو مزید سٹالز لگانے کی سہولتیں دی جائیں۔ ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہینڈی کرافٹ شاپس میں بھی خواتین کے لئے زیادہ سے زیادہ معاشی مواقع فراہم کئے جائیں۔دوسری طرف ماڈل بازاروں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہیں کہ الو نیا کچا چلکا 58 روپے پیاز اول 63روپے ٹماٹر درجہ اول 78روپے ادرک تھائی لینڈ 255روپے ، لہسن چائنہ 300،روپے سبز مرچ اول 133،روپے لیموں دیسی 165، روپے بند گوبھی 105 روپے، مٹر 210,روپے کریلے 114روپے، کھیرا فارمی 67 روپے میں فروحت کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح پھلوں میں سیب گاچہ 180،روپے کیلا اول 100، روپے انار دیسی 190روپے، انار بخارہ اول 305،روپے گرما 70 روپے، ام چونسہ سفید 180روپے آم انور رٹول 160 روپے میں فروحت کیے جا رہے ہیں۔