انتقامی کارروائیاں، مریم نشاط کالونی میں تعمیراتی کام روک دئیے گئے، ایڈون سہوترا 

    انتقامی کارروائیاں، مریم نشاط کالونی میں تعمیراتی کام روک دئیے گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نایب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ کیونکہ مریم نشاط کالونی والیٹن کے عوام نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دئیے تھے اس لیے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوے میرے علاقے مریم کالونی کے اطراف کی زیر تعمیر سڑک کو بھی میرے گھر کے قریب روک دیا گیا ہے۔ سیوریج بلاک کردیا گیا ہے۔ سوئی گیس بھی بند کردی گئی ہے اور پینے کا پانی بھی ہم پر بند کردیا گیا ہے یہ لوگ مجھے اور میری عوام کو مارنا چاہتے ہیں اس کے ذمہ دار والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او ہیں وہ میرے اور میرے لوگوں کو انتقام کا نشانہ بند کریں وگرنہ ہم بورڈ آفس کے باہر اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔