حضرت عمر فاروقؓ کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے،پیر عبدالقدوس ودیگرعلماء

  حضرت عمر فاروقؓ کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے،پیر عبدالقدوس ودیگرعلماء

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری اعظم حسین پیر اکبر ساقی مولانا محمد طیب عثمانی مفتی خلیل الرحمٰن حقانی ودیگر نے شہادت سیدنا عمر فاروق ؓ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطباب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ رسول حضرت عمر فاروقؓ کی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مشعل راہ اور مسلم حکمرانو ں کے واسطے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جن کی اسلام کے لئے روشن خدمات، جرات و بہادری، عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں، فتوحات اور شاندار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی جید علماء کرام کے دورہ افغانستان سے مولانا سمیع الحق شھیدکی روح خوشی سے جھوم اٹھی ہوگی شھیدناموس رسالت نے جان ہتھیلی پررکھ کر جسطرح فلسفہ جہاد کی حفاظت اور طالبان افغانستان کی ترجمانی کی وہ مختاج بیان نہیں آج مولانا خامد الحق حقانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام اسی نظریہ وفکر کی ترجمانی کرتے ہوئے یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشمکش کاواحد حل نظام خلافت راشدہ میں مضمر ہے جسطرح افغانستان میں طالبان نے اس کی جھلکیاں دکھاکر ثابت کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -