زکوٰۃ چور آج دوسروں کو بھکاری کے طعنے دیتا ہے،اشرف بھٹی

زکوٰۃ چور آج دوسروں کو بھکاری کے طعنے دیتا ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ زکواۃ چور اور ساری زندگی دوسروں کے ٹکڑوں پر پلنے والا کیسے بے شرمی کے ساتھ دوسروں کو بھکاری,بھکاری کے طعنے دیتا ہے اور جو شخص کبھی بڑے تکبر اور غرور سے کہا کرتا تھا کہ لندن کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا آج اسی لندن کے بڑے اخبار نے ہی اس جھوٹے اور مکار شخص کی زکواۃ چوری کی خبر لگائی ہے۔ اس خبر کے چھپنے کے بعد یوتھیوں میں اگر اب بھی تھوڑی سے شرم اور حیا ہے تو وہ ابھی سے توبہ کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں اور عمران خان جیسے بدتمیز اور بد تہذیب شخص کے پیچھے لگنے کی بجائے پیپلز پارٹی جیسی عوامی فلاحی جماعت کے پلیٹ فارم پر آجائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -