حضرت عمر فاروقؓ کی تعلیمات اپنا کر معاشی مشکلات بہتر کر سکتے ہے،عبدالوحید شاہد روپڑی

حضرت عمر فاروقؓ کی تعلیمات اپنا کر معاشی مشکلات بہتر کر سکتے ہے،عبدالوحید ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کی لازوال تعلیمات اور ان کے نظام ریاست کو اپنانے سے ہی ہم معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی اورسودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ان تمام مسائل کا حل خلفائے راشدین ؓکے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جے بلاک ماڈل ٹاؤن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا واحد حل خلفائے راشدینؓ کے نظام کے عملی نفاذ میں ہی مضمر ہے سودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس، پانی، روٹی سمیت تعلیم اور صحت کا حصول بھی غریب کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے لیکن ان تمام مسائل کا حل اسی نظام کے نفاذ میں ہے جس نظام کے نام پر ملک کو حاصل کیا گیا تھا۔ان کا کہناتھاکہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک ہرمیدان میں ترقی کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -