حضرت عمر فاروق ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،کاشف شہزاد

حضرت عمر فاروق ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،کاشف شہزاد

  

چوہنگ(نامہ نگار)خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت اور محرم الحرام کے حوالے سے چودھری کاشف شہزاد چیف ایگزیکٹو الھادی ایسوسی ایٹس  نے اپنے سٹاف سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عمر فاروقؓ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اورآپؓ کی شہادت کو یاد کرنے کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو مستحکم رکھنا ہے تاکہ بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کر رہے ہیں جن کے اسلام میں دخول سے اسلام کو تقویت ملی اور مسلمانوں کو کھلے عام عبادت کرنے کا موقع ملا ایسی شخصیات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔محرم الحرام کا مہینہ بہت ہی زیادہ احترام والا مہینہ ہے ہمیں آپسی اختلافات کو بھلا کر بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی پر لازم ہے کہ دوسروں کے مذہب اور مسلک کا احترام کرے۔ مذہبی انتشار اور فرقہ پرستی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں مذہبی بحث نہ کی جائے۔ محرم الحرام کا پورا مہینہ نہایت عقیدت اور اسوہ حضرت حسین+ پر چلنے میں گزارنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -