خدمت خلق عظیم نعمت اور رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خدمت خلق عظیم نعمت اور رضائے الہیٰ کا بہترین ذریعہ ہے۔جماعت اسلامی کے سوا کسی سیاسی پارٹی کے پاس عوام کی خدمت کا ایجنڈا نہیں۔ محدود وسائل کے باوجود حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیمات کررہی ہے۔قوم اگر مہنگائی، بیروزگاری، لاقونیت اور کرپٹ نظام سے نجات چاہتی ہے تو جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔ آج ملک کے بدترین حالات کے ذمہ دار سابقہ اور موجود ہ حکمران ہیں جنہوں نے قرآن و سنت کا بابرکت نظام چھوڑ کر سود ی نظام کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور این سی 159 کے زیر اہتمام '' عیدقربان کے موقع پر اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے خاندان اور جماعت اسلامی کے ورکرز کے اعزاز میں '' فیملی پائے ناشتہ'' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امیر العظیم، عبدالعزیز عابد، قاسم طارق، طلحہ عزیز، ظہور احمد وٹو، کاشف ملک، مظہر جیلانی، ظفر سعید، نعیم شیخ، جماعت اسلامی یوتھ لاہور کے رہنما میاں رضوان یوسف، میاں سیف شریف، انس مجاہد و دیگر ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی خدمت خلق کا کام بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ہم اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم کرنا چاہتے۔امیر لاہور نے کہا کہ قرآن و سنت کے قیام کے لیے جدوجہد
کرنا بحیثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہے یہ کام ہم اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے