حکمران حضرت عمرؓ کی زندگی کو مشتعل بنائیں، مولانا عبدالغفار روپڑی

  حکمران حضرت عمرؓ کی زندگی کو مشتعل بنائیں، مولانا عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکمران حضرت عمرؓ کی زندگی کو مشتعل بنائیں ساری دنیا آج بھی ان کے نظامِ حکومت کو اپنا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم نہ اپنا کرذلت کی طرف جا رہے ہیں. یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کا دور اسلام کا سنہری دور تھا اور حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں بیت المقدس سمیت بائیس لاکھ مربع میل سے زیادہ فتوحات ہوئیں اور اسلام کے پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ محرم الحرام میں پاکستان میں امن قائم رکھنے کے لئے بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا ہوگا۔

 دین کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے نفرت کا اظہار کرنا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -