ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول نہ کی گئیں تو ملک گیر ہڑتال کرینگے،عرفان کھوکھر

ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول نہ کی گئیں تو ملک گیر ہڑتال کرینگے،عرفان کھوکھر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ایل پی جی پرڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے بھی اپنی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی مافیا نے قیمت بڑھانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے۔ قیمتیں کنٹرول نہ کی گئیں تو ملک گیر ہڑتال کر دیں گے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 30روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی فی کلو قیمت 250روپے تک جا پہنچی ہے۔ اوگرا کی جولائی 2022کیلئے قیمت 220روپے فی کلو، گھریلوسلنڈر 2600روپے اور کمرشل سلنڈر 9988روپے مقرر کی تھی مگر اب ایل پی جی کی قیمت میں 48 گھنٹوں میں تیسری بار 10روپے فی کلو، 120روپے گھریلوسلنڈر اور 455روپے کمرشل سلنڈ رمیں بلا جواز اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد 250روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2950روپے اور کمرشل سلنڈر 11350روپے میں فروخت میں فروخت ہو گا جبکہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی فی کلو / 350/320روپے گھریلو سلنڈر 3776اور کمرشل سلنڈر14528میں فروخت جاری ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں من مانی قیمت وصول کرنے لگی اوگرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -