پنجاب حکومت کی تبدیلی عوام  کے دل کی آواز تھی،تنویر احمد

     پنجاب حکومت کی تبدیلی عوام  کے دل کی آواز تھی،تنویر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف بیگم کورٹ کے سینئر اور دیرینہ کارکن تنویر احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی عوام کے دل کی آواز تھی۔ پنجاب حکومت کی تبدیلی پر جس طرح پورے پاکستان کی عوام نے  سڑکوں پر جشن منا کر خوشی اظہار کیا ہے اس سے یہ بات صاف ظاہر ہو گئی ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت انکے حواریوں اور بیرونی آقاؤں سے کتنی نفرت کرتی ہے اور یہ بات پی ڈی ایم کے لیے انتہائی شرمناک ہے تنویر احمد نے مزید کہا کہ انشاء  اللہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف پورے پاکستان میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی۔