اصغر ہسپتال سمن آباد میں میگا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

   اصغر ہسپتال سمن آباد میں میگا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی لاہور کے سینئر نائب صدر میاں امجد اقبال نے سمن آباد میں واقع اصغر ہسپتال میں سالانہ میگا فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اصغر صدیق سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی شریک تھے۔ میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر عصما اصغر کی زیر نگرانی کیا گیا۔ علاقہ کے کثیر تعداد میں شہریوں کا کیمپ میں چیک اپ کیا گیا۔ مہمان خصوصی میاں امجد اقبال میگا میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر اصغر صدیق اورڈاکٹر عصما اصغر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میگا میڈیکل کیمپ سے غریب اور مستحق مریضوں کو فائدہ ملا جو کہ خوش آئند ہے۔