ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں امام بارگاہوں کی صفائی کا کام جاری 

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں امام بارگاہوں کی صفائی کا کام جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے محرم الحرام صفائی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ محرم الحرام صفائی پلان کے مطابق شہر بھر میں قائم 121 امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی اور دھلائی کا آغاز کیاجا چکا ہے اور پہلے مرحلے میں راوی ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن میں امام بارگاہوں کی واشنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ واہگہ ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں بھی امام بارگاہوں کی صفائی دھلائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ تمام ٹاؤنز میں امام بارگاہوں کی صفائی دھلائی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔امام بارگاہ رضویہ، امام بارگاہ حسنی، امام بارگاہ حسینی،میں واشنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سیامام بارگاہ و جامعہ مسجد امامہ اور امام بارگاہ بابا کرامت سمیت دیگر امام بارگاہوں کی خصوصی دھلائی کی گئی ہے۔ امام بارگاہ بیت الفداک، امام بارگاہ جمال مصطفٰی، امام بارگاہ جامعہ فاطمہ،امام بارگاہ جاگیر علی، حویلی سید واجد حسین شاہ سمیت دیگر امام بارگاہوں میں بھی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،مشینری، 600 سے زائد ورکرز 3 شفٹوں میں ڈیوٹیز پر موجودرہیں گے اور یوم عاشورہ سے قبل تمام ٹاؤنز میں موجود 121 امام بارگاہوں کی صفائی اور دھلائی کو مکمل کر لیا جائے گا۔