پاکستان کی سیاست پر عقل سے فارغ شخص کو مسلط کردیا گیا،فاروق اشرف

 پاکستان کی سیاست پر عقل سے فارغ شخص کو مسلط کردیا گیا،فاروق اشرف

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے پی پی 42 کے مرکزی رہنما اور پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا شخص زبردستی پاکستانی قوم پر مسلط کردیا گیا ہے کہ جو ہار جائے تب بھی شور مچاتا ہے اور جیت جائے تب بھی شور مچاتا ہے یہ شخص اپنے علاوہ ہر بندے کو کرپٹ قرار دیتا ہے ایسے عقل سے فارغ شخص کو پاکستانیوں پر زبردستی مسلط کرکے نہ جانے کس بات کا بدلہ لیا جارہا ہے یہ شخص دوسروں پر دن رات الزام لگاتا ہے اور اس کی خود کی کی ہوئی چوریاں دن کے اجالے میں بھی پکڑی جائیں تو کوئی بھی ادارہ اس لاڈلے پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں اس قدر لاڈلے کے ناز نخرے اٹھانے والوں کو ایک دن اپنی غلطی کااحساس ضرور ہوگا مگر تب تک بہت دیر ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -