انتشار خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے،خواجہ عمران نذیر

   انتشار خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے،خواجہ عمران نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ انتشار خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ملک میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی چلے گا عمران نیازی کا بیانیہ دفن ہورہا ہے،سیاسی بساط پلٹنے سے تحریک انصاف کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ارکان اسمبلی کوخریدنے کے گھٹیا الزامات لگانے والوں نے ملکی سیاست کو پراگندہ کردیا ہے، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کے مطابق آئین و قانون بنے۔

لاڈلا عمران خان ملک میں انتشار،انارکی اور جھوٹ کا نشان بن چکا ہے۔گذشتہ روز ملک میں فساد پھیلانے اور خانہ جنگی کرانے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔اگر نتائج ان کیحق میں آئیں تو ٹھیک ورنہ میں نہ مانو والا طرز عمل ان کے اپنے لئے نقصان دہ ہو کا۔گذشتہ روز کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔کہ عمران نیازی ملک میں انتشار کے نت نیے بہانے تلاش کررہا ہے اس جھوٹے اور مکار شخص کو چاہیے کہ یہ اپنی شکست تسلیم کرکے گھر بیٹھ جاے سیاست کرنا اس کے بس کی بات نہیں یہ جب ہارتا ہے تو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنے کی بجاے سب کو کاٹنا شروع کردیتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -