کوئٹہ میں دستی بم حملہ، سیکورٹی اہلکار زخمی 

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، سیکورٹی اہلکار زخمی 

  

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے میں دستی بم حملہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ویلج ایڈ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گشت پر مامو ر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا پولیس نے زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔ادھر کوئٹہ میں ایس ایچ او خالق شہید تھانہ کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور وک گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او خالق شہید تھانہ چوہدری آصف کی گاڑی پرفائرنگ کردی تاہم  فائرنگ سے ایس ایچ اواور دیگر عملہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

کوئٹہ دھماکہ

مزید :

علاقائی -