جدید ٹیکنالوجی سے آم کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے، اکرم طاہ

جدید ٹیکنالوجی سے آم کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے، اکرم طاہ

  

ر

قصور(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمداکرم طاہرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے  آم کی ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے    باغبانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آم کو پختگی کی حالت میں جب اس کے کندھے مکمل طورپرپک جائیں،رنگت ہلکی زردہونے لگے۔

ور درخت پر چاروں اطراف سے 5سے 10پھل ٹپکابن کر اترجائیں تو آم کی برداشت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان صبح یاشام کے وقت آم کی برداشت کریں اور اس دوران گہرے سبز رنگ کے اورناپختہ پھل کو برداشت کرنے سے گریزکیاجائے۔

 انہوں نے کہا کہ باغبان پھل کو احتیاط کیساتھ ایک ایک کرکے قینچی یا پول کٹرکی مدد سے بمعہ ڈنڈی 4یا5انچ کاٹ کر پلاسٹک کی ٹرے میں رکھیں۔  \378

مزید :

کامرس -