بحرین،پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ

  بحرین،پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی):سٹیٹ بینک پاکستان نے کہا ہے کہ بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال 2021-22 کے دوران سالانہ بنیاد پر  12.2 فیصد اضافہ ہوا۔بینک کی جانب سے  جاری اعدادوشمارکے  مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 528.4 ملین ڈالرکازرمبالہ ملک ارسال کیاجومالی سال 2021 کے مقابلے میں 12.2 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020-21 میں بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 470.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ جون 2022 میں بحرین سے ترسیلات زرکاحجم45.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 39.1 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 40.2 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی  کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجیمیں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر6.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

مزید :

کامرس -