کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی بہترپیداار کے حصول کے لئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنیاے پی پیکوبتایا کہ پالک کی کاشت کے لئے فی ایکڑ 12 سے 15کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہیبیج کو بوائی سے پہلے ڈیڑھ وسال بحساب 2ملی لیٹر فی کلوگرام لگاکر کاشت کرناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبرکی گلی سڑی کھاد 12سے15ٹن فی ایکڑ ڈالنے سے شاندار فصل کا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے کاشتکار بوائی کے فورا بعد پہلی آبپاشی کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مزیدراہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -