امریکہ کا الیکشن میں غیر ملکی مداخلت کی معلومات دینے والے کیلئے 10ملین ڈالر انعام کا اعلان 

      امریکہ کا الیکشن میں غیر ملکی مداخلت کی معلومات دینے والے کیلئے 10ملین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے روسی انٹرنیٹ ٹرول یا وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالے کیلئے 10 ملین ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق گزشتہ جمعرات کو محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام کی تازہ ترین پیشکش اس بات کی علامت ہے کہ حکام روسی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی ایل ایل سی، یا آئی آر اے، اور متعلقہ اداروں کی طرف سے جاری مداخلت کے بارے میں فکر مند ہیں جنہوں نے امریکہ کو نشانہ بنایا ہے۔ 2014ء تک اور خاص طور پر 2016 ء میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے دوران سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یوگینی وکٹورووچ پریگوزین کو ایک روسی شہری کے طور پر منتخب کیا جس نے آئی آر کے کو اس کے زیر کنٹرول کمپنیوں کے ذریعے فنڈ فراہم کیا. اس نے ایک درجن دوسرے روسیوں کا بھی نام لیا جنہوں نے کسی حد تک آئی آر اے کیلئے کام کیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق 1984ء انعامات دینے کے پروگرام نے دنیا بھر میں 125 سے زیادہ لوگوں کو قابل عمل معلومات فراہم کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے. جس کی وجہ سے حکومت نے ملکی سلامتی کو لاحق خطرات کو ناکام بنایا۔
امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -