5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا،شوکت ترین

5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا،شوکت ترین

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح میاں ابھی جولائی ختم نہیں ہوا، آپ نے پہلے ہی درآمدات کم کرنے کا اعلان کردیا، اگر یہ آپ کی کامیابی ہے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر 5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا، پاکستانی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے، بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے، اب حکومت چھوڑ دیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 38 فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے۔

شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -