پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ  9،10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ  9،10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی، لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی ہو گی۔ محرم کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کی کنسٹرکشن کی اجازت نہ ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -