پی ڈی ایم کا دو روزہ اجلاس کل طلب، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے متوقع

پی ڈی ایم کا دو روزہ اجلاس کل طلب، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے متوقع

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا 2 روزہ سربراہی اجلاس کل منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائینگے۔نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔نواز شریف نے کہا معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کیخلاف کیا گیا۔اجلاس می گا، ڈالر کی اڑان،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی وجوہات پر بریفنگ کے لئے وفاقی وزراء کوپی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام پارٹیوں کے قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے  جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں ملک میں بجلی اور معاشی بحران پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لے گی،ذرائع نے مزید بتایا کہ دو روزہ اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے اور معاشی بہتری کے لئے تجاویز دی جائیں گی،پی ڈی ایم قیادت مکمل بریفنگ کے بعد مہنگائی عمران خان حکومت نے کی کا بیانیہ آئندہ اجلاس میں تشکیل دیا جائے گا،

پی ڈی ایم

مزید :

صفحہ اول -