قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس  دو روزہ وقفے کے بعد آج ہونگے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس  دو روزہ وقفے کے بعد آج ہونگے

  

 اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی  اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ ہوں گے، جن میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور پر بات کی جائے گی، قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے  ”تشدد و تحویلی ہلاکت (انسداد و  سزا)بل2022“ اور ”نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیم دوم)بل 2022  “سمیت دیگربل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے  جس کے مطابق  اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے جبکہ اہم قانون سازی بھی کی جائے گی، حکومت کی جانب سے  ”تشدد و تحویلی ہلاکت (انسداد و  سزا)بل2022منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا جبکہ”نشہ آور اشیاء کی روک تھام (ترمیم دوم)بل 2022 “سمیت دیگر حکومتی بل بھی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے،اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ دوسری جانب سینیٹ اجلاس بھی (آج)   شام چار بجے منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -