سیلاب زدگان کی بحالی میں کسرنہیں چھوڑینگے، تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین کو ریلیف کیلئے صوبوں سے ملکر کام کر رہی ہے، اور انکی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، امدادی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی، سیلاب زدگان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ یقینا یہ مشکل وقت ہے، سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، متاثرین کو یقین دلایا کہ ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، ضلع جھل مگسی کے گاؤں شمبانی میں دوسرا میڈیکل کیمپ بھی قائم کرکے ادویات بھی فراہم کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سیامدادی کارروائیوں کیلئے مزید کشتیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیوں کیلئے مزید کشتیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب کی وجہ سے پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے پوسٹ کیا کہ میری مخلصانہ ہمدردیاں اور دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبا زشریف آج پیر کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،وزیراعظم قلعہ سیف اللہ اور چمن جائیں گے جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم