پاکستان کااماراتی حکومت سے  سیلاب کے نقصانات پر اظہار تعزیت 

  پاکستان کااماراتی حکومت سے  سیلاب کے نقصانات پر اظہار تعزیت 

  

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پریو اے ای کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جن میں پانچ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے۔ترجمان نے کہا کہ ابوظہبی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات کی حکومت اور متاثرہ پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ پاکستانی مشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں تاکہ سیلاب کے دوران متاثرہ پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد کی جا سکے۔

پاکستان 

مزید :

صفحہ اول -