ناقص انتظامات پر ڈی جی حج مشن جدہ سے وضاحت طلب 

ناقص انتظامات پر ڈی جی حج مشن جدہ سے وضاحت طلب 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی حکومت نے حج کے دوران ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے ڈی جی حج مشن جدہ سے تحریری وضاحت طلب کی ہے۔اظہار وجوہ کے خط کے متن کے مطابق حج مشن کیلئے وفاقی حکومت نے بہت بڑا بجٹ مختص کیا لیکن توقع کے برعکس حج مشن جدہ کے حجاج کیلئے انتظامات کافی ناقص تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے شکایت کی کہ غیر معیاری کھانا فراہم کیا گیا۔

ڈی جی حج 

مزید :

صفحہ اول -