بھارت کی 75ویں سالگرہ پر شاندار اور تاریخی لمحات دیکھیں گے، مودی

   بھارت کی 75ویں سالگرہ پر شاندار اور تاریخی لمحات دیکھیں گے، مودی

  

  نئی دہلی (آئی این پی)  بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی پچھترویں سالگرہ پر عوام شاندار اور تاریخی لمحات دیکھیں گے، تمام  شہری  13 سے 15 اگست کے دوران ہر گھر ترنگا کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔   اتوار کو سرکاری ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام   میں شرکت کرتے ہوئے نریندر مودی نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ  کہ 2 سے 15 اگست تک اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پروفائل فوٹو کے بجائے قومی پرچم کی تصویر لگائیں۔ نریندر مودی نے بتایا کہ 2 اگست پنگالی ونکایا کی سالگرہ ہے جنہوں نے انڈیا کا قومی پرچم ڈیزائن کیا تھا۔انڈیا کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے میلوں کے متعلق نریندر مودی نے کہا کہ ان کی ثقافتی اہمیت سے آگاہ کیا۔جدید وقتوں میں، معاشرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کے یہ ذرائع متحد انڈیا کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو ان کے ساتھ منسلک رہنا چاہیے۔نریندر مودی نے عوام سے کہا کہ وہ ان میلوں کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر مخصوص ہیش ٹیگز کے ساتھ شیئر کریں تاکہ دوسروں کو بھی ان کے بارے میں پتا چلے۔انڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت ثقافت کو بھی یہ تصاویر بھجوائی جا سکتی ہیں اور بہترین تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافر کو انعام دیا جائے گا۔

مودی

مزید :

صفحہ اول -