3ماہ کے عمرہ ویزا سے ”خرگوش“  ہونیوالوں کی تعداد بڑھے گی، حج آرگنائزر

3ماہ کے عمرہ ویزا سے ”خرگوش“  ہونیوالوں کی تعداد بڑھے گی، حج آرگنائزر

  

    لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے قواعد پورا کرنے والی پاکستانی ایجنسیوں سے معاہدے مکمل ہونے کے بعد آج سے عمرہ ویزہ کا اجراء شروع۔ سعودی حکومت کی طرف سے تین ماہ کا عمرہ شروع کرنے کے فیصلے پاکستانی بالعموم اور دنیا بھر کے ٹریول ایجنٹس بالخصوص پریشان سر پکڑے بیٹھے ہیں تین ماہ کے ویزے میں خرگوش ہونے والوں کی تعداد بڑھے گی۔سعودیہ میں کام کرنے والے ہزاروں غیر ملکی اپنی بیویوں، والدہ، والد اور عزیز و اقارب کو وزٹ کی بجائے عمرہ ویزہ پر سعودیہ بلائیں گے اور غائب ہوں گے، سعودی عمرہ کمپنیوں کو لاکھوں ریال جرمانہ ہو گا پاکستان سمیت دیگر ممالک نے عمرہ ویزہ کی معیاد ایک ماہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمرہ ویزا

مزید :

صفحہ آخر -