عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نہیں تحریک رکاوٹ ہے، نیئر بخاری 

     عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نہیں تحریک رکاوٹ ہے، نیئر بخاری 

  

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نہیں تحریک رکاوٹ انصاف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ممنوعہ فنڈنگ وصولی کا اعتراف جرم ہے،نیر بخاری نے کہا کہ ممنوعہ فنڈ کیس کی کئی برسوں سے جاری سماعت کے دوران الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی کا اعتراف کر چکے ہیں،کیس کے تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے جانے سے قبل ریفرینس دائر کرنے کا اعلان قانون کی حکمرانی کیخلاف دباؤ کے مترادف ہے،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں کہ کیا الیکشن کمیشن پر دباؤ دھونس دھمکی کا استعمال ممنوعہ فنڈنگ وصولی جرم کو چھپانا مقصد ہے اگر پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ وصولی نہیں کی تو ڈر اور خوف کیسا ہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑ پور میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے منتخب تحصیل ناظم مخدوم الطاف کی موجودگی میں عمائدین کے جرگے پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ظالمانہ کاروائی کو شرمناک قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہاکہ عوامی جرگہ کے ذریعے علاقہ کے امن کیلئے کوششیں کرنے والوں پر سرکاری حملہ آوری فسطائیت ذینیت اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اور گومل سے بڑے پیمانے پر پانی تحصیل پہاڑپور کے علاقوں میں داخل ہوچکا اور شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -