مفتاح اسماعیل کی قابل قیادت  میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر  تک پہنچ گیا، مزمل اسلم

مفتاح اسماعیل کی قابل قیادت  میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر  تک پہنچ گیا، مزمل ...

  

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہاہے کہ مفتاح اسماعیل کی قابل قیادت میں جون میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے درآمدی بل 6.5 بلین ڈالر پر چھوڑا تھا جس میں درآمد پر کوئی پابندی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی قابل قیادت نے جون میں درآمدی بل 7.9 بلین ڈالر تک پہنچا دیا، اب آپ نے تمام درآمدات روک دی ہیں اور ملک بند کر دیا ہے، اس کا کریڈٹ لینا غیر مناسب ہے برآمدات کا کیا ہوگا؟

مزمل اسلم

مزید :

صفحہ آخر -