محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں،طاہر اشرفی

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں،طاہر اشرفی

  

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نظام خلافت راشدہ سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، محرم الحرام میں امن و امان کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں، ایک ماہ کیلئے سیاست ترک کر کے سیلاب زدگان کی امداد اور معیشت کی بہتری کیلئے مشترکہ کوشش کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے یوم سیدنا عمر بن خطابؓ  کے موقعہ پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشرے کی اصلاح عدل و انصاف سے ہی ممکن ہے۔ نظام خلافت راشدہ کی احتساب اور انصاف بنیاد ہے۔ سیدنا عمر فاروقؓ نے نظام ریاست کیلئے جو اصلاحات نافذ کیں آج دنیا ان سے استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان اور بین المالک ہم آہنگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ اور مسلکی ہم آہنگی کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رابطہ سیل قائم کیے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہے گی۔ 

طاہر محمود اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -