عمران خان کی حمایت کرنیوالے فنکار فن کی قبر کھود رہے ہیں،جواد احمد
لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار جواد احمد نے فلمی اداکار شان شاہد سمیت عمران خان کی حمایت کر نے والے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنیوالے فنکار پاکستان میں فن و ثقافت کی قبر کھود رہے ہیں۔جواد احمد نے کہاکہ شان ان میں سے ایک ہیں جو مدینہ کی ریاست بنانے میں منافق عمران کی مدد کر رہا ہے جب کہ وہ لوگ شان کے فلمی گانوں پر ڈانس کریں گے۔گلوکارنے کہاکہ عمران کے فلسفے کی حمایت کرنے والے فنکار صرف پاکستان میں فن اور ثقافت کی قبر کھود رہے ہیں۔ایک ٹوئٹ میں جواد احمد نے حالیہ تنازع پر بات کی اور کہا کہ کرپٹ عمران خان نے بین الاقوامی چوری کرکے عالمی سطح پرپاکستان کی جوبدنامی کروائی ہے اس کی وجہ سے اب پاکستان پردوسرے ملکوں کا اعتماد اٹھے گااور ہمیں ایف اے ٹی ایف میں مزید مالی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے سب سے پہلے شان شاہد کو تنقید کا نشانہ بنایاانہوں نے لکھا شان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ میرے خلاف کی جانے والی تمام ٹوئٹس کو لائک کر رہے ہیں۔
جواد احمد