ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیہ کو کامیابی ملی، سبطین خان 

 ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیہ کو کامیابی ملی، سبطین خان 

  

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سازش کر کے کسی کو کرسی سے اتار سکتے ہیں، دل سے نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ کرپشن اور پیسوں کے لین دین سے دور رہیں۔ہمارے پاس تو فوٹیج موجود ہے۔اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، اب ان کی مرضی وہ الیکشن چیلنج کریں یا نہ کریں۔

سبطین خان 

مزید :

صفحہ آخر -