بلاول کی ڈی آئی خان میں پولیس کی شہریوں پر فائرنگ کی مذمت

      بلاول کی ڈی آئی خان میں پولیس کی شہریوں پر فائرنگ کی مذمت

  

  اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں پولیس کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی پانی کو راستہ دینے کیلئے تین گاؤں کے افراد کے اجتماع پر پولیس کی کارروائی کھلی غنڈہ گردی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے منتخب نمائندوں ایم پی اے احمد کریم کنڈی اور میئر الطاف شاہ کی موجودگی میں پولیس کی کارروائی بظاہر سیاسی انتقام ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان واقعے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے غیرقانونی اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بلاول

مزید :

صفحہ آخر -