لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کر گئے
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کر گئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رو زاپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی 25جنوری1963 کو پید اہوئے اور 8جون 2015ء کو لاہور ہائیکورٹ میں ان کا بطور جج تقرر ہوا۔ ان کا سنیارٹی لسٹ میں 19واں نمبر تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی