سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے تیرنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کردی

سراج الحق نے سکھر بیراج پر 3 روز سے تیرنے والی 3 لاشوں کی ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)میر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج  پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی  ویڈیو شیئر کر دی۔ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج میں لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ سکھربیراج سے گزرنا ہوا، تین دنوں سے یہاں تین لاشیں تیر رہی ہے، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کیاختلاف کی وجہ سے انھیں نکالا نہیں جاسکا۔امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔
 ویڈیو شیئر 

مزید :

صفحہ آخر -