پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، یاسمین راشد
لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے واثق قیوم کوبلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے پنجاب میں ضمنی انتخابات جیتنے اور اب پنجاب اسمبلی میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے صدر پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 11 کرپٹ جماعتوں کو شکست دی ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ حمزہ شہباز کے سپیکر کے الیکشن کے وقت تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوئے (ن) لیگ پیپلز پارٹی شکست خوردہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئے پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب حکومت کا محور و مرکز عام آدمی کی بہتری پر فوکس کرنا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ لنگر خانے ودیگر سکیموں کا آغاز بھی کردیاگیا ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامعہ منصوبہ تیارہے۔کارکنان ممبران اسمبلی اور پنجاب کی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
یاسمین راشد