سرکاری محکموں میں پی ٹی آئی، (ق) کے لیگل ایڈوائزر ز، کونسلز کی تعیناتی کا فیصلہ

سرکاری محکموں میں پی ٹی آئی، (ق) کے لیگل ایڈوائزر ز، کونسلز کی تعیناتی کا ...

  

       لاہور(این این آئی)پنجاب کی نئی حکومت نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ سے وابستگی رکھنے والے لیگل ایڈوائزرز اور لیگل کونسلز کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام سرکاری محکموں کے سیکرٹریز سے لیگل ایڈوائزرز کی خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔آئی این سی نے محکمہ قانون سمیت تمام محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں کہا گیا کہ لیگل ایڈوائزرز اور لیگل کونسل کی جتنی بھی خالی سیٹیں ہیں اس کی رپورٹ بھجوائی جائے تاکہ نئی تعیناتی کی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ان اسامیوں پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)سے وابستہ لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر خود مختار اداروں، کمپنیوں،اتھارٹیز اور ضلعی حکومتوں میں لیگل ایڈوائزرز یا لیگل کونسلزکی اسامیاں خالی ہوتی ہیں۔ 

 لیگل ایڈوائزرز 

مزید :

صفحہ آخر -