آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج ملا نہ کسی دوست ملک نے مدد کی: شیخ رشید

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج ملا نہ کسی دوست ملک نے مدد کی: شیخ رشید

  

 ٍٍ     لاہور(نیوزایجنسیاں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی چین،دبئی،قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد کی ہے اورنہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج آیاہے، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو تحفظات ہیں،عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا اب وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طو رپر ملک جام ہو گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نوے دن کی بجائے صرف پینتالیس دن کے ریزرو رہ گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی گیس کے فکسڈ ٹیکس کے بل لوگ نہیں دے سکتے، حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -